data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-28
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 9 مئی سمیت 5 کیسز کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں دونوں کی گرفتاری روک دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اگلی سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ وڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

آزادی مارچ کیس، عمران خان کیخلاف اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ

بری ہونے کے باوجود چالان جمع ،عدالت نے ٹرائل کیلئے کارروائی بھی شروع کردی
پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی کی کیس میں بریت کی نشاندہی کردی،کارروائی ممکن نہیں

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔عدالت کے رو برو عمران خان کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا اس لیے عمران خان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں بانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں  عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟
  • 9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • 9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران، بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
  • عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری 5 مقدمات میں روک دی
  • 9مئی و دیگر 5 کیسز؛ عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم
  • 9 مئی کیسزمیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دی
  • 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دی گئی
  • 9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
  • آزادی مارچ کیس، عمران خان کیخلاف اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ