عمران خان سے غداری کرنے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں، فوزیہ صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ چند ضمیر فروش اراکین نے عمران خان کے نام پر عوام سے ووٹ لینے کے بعد پارٹی سے غداری کی، ایسے اراکین سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی وہ پارٹی کا نام یا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان فوزیہ صدیقی نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے سٹی کونسل کراچی کے 32 اراکین کو میئر کے انتخاب میں غداری کرنے پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اراکین پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کر کے منحرف ہوئے، اس لیے ان کے اپنی نشستوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، جس نے بدترین دھاندلی کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں لیکن چند ضمیر فروش اراکین نے عمران خان کے نام پر عوام سے ووٹ لینے کے بعد پارٹی سے غداری کی، ایسے اراکین سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی وہ پارٹی کا نام یا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر غداری کرنے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں، عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں نے سیاست کے آغاز ہی میں اپنا انجام دیکھ لیا ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ان کارکنوں کو میدان میں اتارے گی جنہوں نے مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں، کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی رہائی کے بعد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پارٹی کا
پڑھیں:
تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا
تصویر سوشل میڈیا۔تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے خالد یوسف چوہدری، قیوم نیازی، خواجہ فاروق احمد، میر عتیق، دیوان محی الدین اور شفیق جھاگوی پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے عمل پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما خالد یوسف کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔
خالد یوسف چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی کردار پر بھی مشاورت ہوگی۔