ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جس گراؤنڈ پربھی جاتےہیں، اُس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنےکی کوشش کرتے ہیں، میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانےکی ہوگی، میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔
کپتان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس 100 سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے، بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
سلمان علی آغاکا کہنا تھا کہ کوچ مائک ہیسن مجھے پیغام نہیں بھیجتے، میں خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتا ہوں، ڈیتھ اوور میں بولنگ میں بہترکرنےکی ضرورت ہے، بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے، عبدالصمد، حسن نواز اور محمد نواز پاور ہٹنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیاکپ کا فائنل کھیلنا مثبت پوائنٹ ہے، 15 کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں جو موجود نہیں اس کو یادکرنےکا فائدہ نہیں، میں کپتان ہوں، میری رائے بھی سلیکشن میں رہتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کہنا تھا کہ سلمان علی
پڑھیں:
ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، عمرایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، سلمان اکرم
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا ان کو مسلط کیا جارہا ہے، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں اور وہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، عمر ایوب کی اہلیہ کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی کی سزا تسلیم کرلی؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری عمر ایوب یا انکے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اسکے کیا محرکات ہیں میں نہیں جانتا، مجھے علم نہیں ہے انھوں نے ایسا کیوں کیا اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا۔