وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان کے مطابق، کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آئے اور سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔

ان کے مطابق یہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں تھی۔ سرکاری حکام جب بھی نئے وزیراعلیٰ آتے ہیں تو ملاقات کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں، یہ بھی اسی نوعیت کی ایک ملاقات تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر کی ملاقات ون آن ون تھی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات کتنی دیر تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق، اس ملاقات میں صرف مبارکباد تک بات محدود نہیں رہی بلکہ صوبے کے امن و امان، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں، اور حالیہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے، ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر کو یقین دلایا کہ امن کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی ابھی تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، اور پالیسی گائیڈ لائن ملاقات کے بعد ہی ملے گی، جس کے بعد وہ حتمی پالیسی تشکیل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سہیل آفریدی کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کور کمانڈر پشاور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر کور کمانڈر پشاور

پڑھیں:

ایک وزیراعلیٰ کو بیرئیر لگاکر روکا جارہا ہے، کیا کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ سہیل آفریدی

راولپنڈی:

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔

یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔

وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون دیتا ہے؟

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وزیراعلی کے لیے آپ نے بیرئیر کھڑے کیے ہیں، میں کسی دوسرے ملک کا وزیراعلیٰ نہیں آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم یہاں آتے ہیں آرام سے بیٹھتے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے، آپ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہو کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ آپ لوگ حالات کو کہاں لے جارہے ہیں؟ اپنے بڑوں کو سمجھائیں اس سے نفرتیں بڑھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  •  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا گیا،فیض حمید اداروں کا اندرونی معاملہ ہیں، سہیل آفریدی
  • صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ سہیل آفریدی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • ایک وزیراعلیٰ کو بیرئیر لگاکر روکا جارہا ہے، کیا کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ سہیل آفریدی
  • بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط
  • عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی