WE News:
2025-12-11@10:59:27 GMT

موسیٰ خیل، انگاروں پر چلانے کا واقعہ،  6 مشتبہ افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

موسیٰ خیل، انگاروں پر چلانے کا واقعہ،  6 مشتبہ افراد گرفتار

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 6 مشتبہ افراد کو چوری کے شبے میں انگاروں پر چلانے کے واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ ایک مقامی دکاندار کی 20 ہزار روپے کی چوری کے شبے پر سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسیٰ خیل میں جرگے کا ظالمانہ فیصلہ: 8 افراد دہکتے انگاروں پر چلنے پر مجبور، مقدمہ درج

واقعہ موسیٰ خیل میں پیش آیا، جہاں مقامی دکاندار نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی دکان سے 20 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔ چھوٹے جرگے نے مشتبہ افراد کو سزا دینے کے لیے انگاروں پر چلانے کا فیصلہ کیا، اور غلام محمد نامی شخص نے انگارے تیار کیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد اس واقعے میں ملوث 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے 2 کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کے مطابق تمام ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ قانون سے بالاتر اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس فرسودہ رسم اور انسانیت سوز عمل پر شدید اظہارِ برہمی کیا اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگاروں پر چلانے کا واقعہ بلوچستان سرفراز بگٹی موسیٰ خیل وزیراعلیٰ بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگاروں پر چلانے کا واقعہ بلوچستان سرفراز بگٹی موسی خیل وزیراعلی بلوچستان انگاروں پر چلانے

پڑھیں:

بنگلہ دیش: میانمار اسمگل کی جانے والی سیمنٹ کی ڈیڑھ ہزار بوریاں ضبط، 22 افراد گرفتار

بنگلہ دیش کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 انجن سے چلنے والی کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ ضبط کرلیا، جو مبینہ طور پر میانمار اسمگل کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز

یہ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب خلیج بنگال میں سینٹ مارٹنز آئی لینڈ کے قریب معمول کی سمندری گشت کے دوران کی گئی۔

بحری حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک اسمگلنگ نیٹ ورک سمندر کے راستے بنگلہ دیشی سیمنٹ غیرقانونی طور پر میانمار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کسٹم ڈیوٹیز سے بچ سکے۔ اس اطلاع کے بعد بحریہ نے سینٹ مارٹنز اور ملحقہ سمندری حدود میں نگرانی مزید سخت کردی۔

مزید پڑھیے: بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے کے ماہی گیر رہا کردیے

گشت کے دوران بحری جہاز بی این ایس پروتاشا نے گہرے سمندر میں سینٹ مارٹنز سے تقریباً 36.5 میل مغرب میں دو لکڑی کی کشتیاں دیکھی۔ بحریہ کے قریب پہنچنے پر دونوں کشتیاں فرار کی کوشش کرنے لگیں تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک لیا اور تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران دونوں کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ برآمد کیا گیا۔

تمام 22 گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔ کشتیوں اور ضبط شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے ٹیکناف تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اطالوی کمپنی بنگلہ دیش کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی

بنگلہ دیشی بحریہ کے مطابق سمندری جرائم جن میں اسمگلنگ، منشیات کی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے تاکہ ملک کی ساحلی اور سمندری حدود کو محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بنگلہ دیش اسمگلنگ میانمار

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
  • موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینے والے جرگے کے اراکین گرفتار
  • موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینیوالے جرگے کے اراکین گرفتار
  • بنگلہ دیش: میانمار اسمگل کی جانے والی سیمنٹ کی ڈیڑھ ہزار بوریاں ضبط، 22 افراد گرفتار
  • موسیٰ خیل میں جرگے کا ظالمانہ فیصلہ: 8 افراد دہکتے انگاروں پر چلنے پر مجبور، انتظامیہ کا مقدمہ درج
  • بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
  • چوری کا الزام: بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا، ویڈیو وائرل
  • بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو انگاروں پر چلایا
  • چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا