71ء کی جنگ میں بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971ء میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن "ہنگور ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے"آبدوز ہنگور"کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار ماضی کی طرح آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے کو ہمہ وقت تیارہے۔ 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آ رہی ہیں۔ ہنگور ڈے پر پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی دستاویزی فلم "ہدف" بھی جاری کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن اور بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ ہنگور ڈے نے کہا
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے۔ اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے، قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔ پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پواریقین ہے۔ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔
مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اورسول حکومت ایک ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے۔ متن میں چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔