چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن “ہنگور ڈے” کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے”آبدوز ہنگور”کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔

اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔

اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار ماضی کی طرح آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنےکو ہمہ وقت تیارہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں۔

ہنگور ڈے پر پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی دستاویزی فلم “ہدف” بھی جاری کی گئی ہے۔

HADAF – Documentary
#HANGORDay#HANGORDay2025#PakistanNavy#PakNavy#AhmadTasnim pic.

twitter.com/eZK2RZsTIb

— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 9, 2025

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل پاک بحریہ کا کہنا

پڑھیں:

حافظ عبدالکریم کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد‘نیاعہدہ تاریخی پیش رفت قرار 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف دی ڈیفنس فورسز بننے پرمبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے مضبوط مستقبل کی علامت ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت سے پاکستان نے معرکہ حق ،بنیان المرصوص میں بھارت کو ایسا پچھاڑا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ داخلی استحکام، شدت پسندی پر قابو اور قومی اتحاد کیلئے بھی انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودیہ سمیت اہم مسلم ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات عملی سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، جس سیعالم اسلام میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ حافظ عبدالکریم نے کہا ہمیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نئی ذمہ داری پاکستان کے دفاعی نظام کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرے گی۔اللہ ان کو طاقت، حکمت اور کامیابی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل
  • 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل
  • ہنگور ڈے پر طاقت کا فیصلہ کن اعلان! فیلڈ مارشل عاصم منیر: پاک بحریہ آج بھی دشمن کے لیے ناقابلِ عبور آہنی دیوار
  • پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
  • چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش
  • حافظ عبدالکریم کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد‘نیاعہدہ تاریخی پیش رفت قرار 
  • تاجربرادری کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسزبننے پر مبارکباد