بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں صدیوں پرانی قبائلی رسم نے ایک بار پھر انسانی وقار کو مجروح کردیا، جہاں چوری کے شبے میں 8 افراد کو اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے انگاروں پر ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کیا گیا۔

حیران کن طور پر جب کوئی شخص زخمی نہ ہوا تو جرگے نے انہیں بےگناہ قرار دے دیا، لیکن اس غیرقانونی فیصلے نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

واقعہ یونین کونسل کوٹ خان محمد میں پیش آیا، جہاں ایک دکان میں چوری کے بعد دکاندار کے اصرار پر مقامی جرگہ بلایا گیا۔ جرگہ ارکان نے روایتی قبائلی طریقہ اپناتے ہوئے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلنے کا حکم صادر کیا۔

یہ بھی پڑھیے چوری کا الزام: بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا، ویڈیو وائرل

عینی شاہدین کے مطابق تمام افراد نے شدید خوف کے باوجود انگاروں پر قدم رکھا، اور چونکہ کوئی بھی شخص جھلسنے سے محفوظ رہا، جرگے نے اسی بنیاد پر انہیں بےگناہ قرار دے دیا۔

واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کے مطابق غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے اور افراد کو خطرناک رسم پر مجبور کرنے کے الزام میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، تاہم مبینہ دباؤ اور بااثر شخصیات کے خوف کے باعث متاثرہ افراد بروقت بات سامنے نہ لا سکے۔

بلوچستان میں جرگوں کے تحت انگاروں پر چلانے کی رسم کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ 2021 میں بھی زیارت کے علاقے سانجاوی میں 2 نوجوانوں کو اسی اذیت ناک عمل سے گزرنا پڑا تھا، جس نے اس وقت انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کو جنم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل،جرگہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

ماہرِ نفسیات سعدیہ اشفاق کے مطابق ایسے واقعات اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ جدید دور میں بھی کئی علاقے غیر انسانی اور فرسودہ روایات کے سائے سے باہر نہیں نکل سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ انگاروں پر چلانے جیسے فیصلے نہ صرف جسمانی بلکہ شدید نفسیاتی تشدد کا باعث بنتے ہیں۔ اجتماعی دباؤ افراد کو اس مقام پر لے آتا ہے جہاں وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی خوفِ رسوائی یا سماجی بائیکاٹ سے بچنا چاہتے ہیں۔ ایسے تجربات فرد کے ذہن میں مستقل خوف، بے بسی اور اعتماد کی شدید کمی پیدا کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ریاستی نظامِ انصاف تک رسائی آسان اور موثر نہیں ہوگی، لوگ روایتی جرگوں سے فیصلے کرواتے رہیں گے، جس کے نتیجے میں اس نوعیت کے غیر انسانی واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان دہکتے انگاروں پر چلنے کی رسم موسیٰ خیل جرگہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان موسی خیل جرگہ افراد کو

پڑھیں:

علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
  • چوری کا الزام: بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا، ویڈیو وائرل
  • بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو انگاروں پر چلایا
  • چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا
  • لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر ڈاکوؤں نے مرچوں کا اسپرے کردیا
  • کراچی: سندھ کلچر ڈے، پُرتشدد ریلی، 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی، ریلی میں شامل افراد کی شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج