پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی ملاقات کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر بانی پی ٹی آئی سے گائیڈ لائنز لوں گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ رہنمائی لینے کے بعد امن و امان سے متعلق پالیسی پر بات ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کور کمانڈر پشاور
پڑھیں:
کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
فائل فوٹوکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔
نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔