اسرائیلی قید میں 49 فلسطینی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق سوسائٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں کی محرومی، جنسی ہراسانی، ریپ کی دھمکیوں اور نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قیدیوں کی سوسائٹی نے بتایا کہ قید خواتین میں کینسر کی مریضہ فدا عساف، غزہ کی تسنیم الہمس اور دو کم عمر لڑکیاں سلی صدقہ اور حنا حماد شامل ہیں، جن میں سے حنا کو بغیر مقدمے کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ 12 فلسطینی خواتین ایسی ہیں جن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا، اس کے باوجود وہ طویل عرصے سے قید ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینی خواتین
پڑھیں:
پمز ہسپتال میں سینئرڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد
پمز ہسپتال میں سینئرڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)پمز ہسپتال میں سینئرڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی ہے۔
ٹرینی ڈاکٹر نے درخوات میں بتایا کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا اور ڈاکٹر عبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔
ڈاکٹر ابرہیم نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بھی بند رکھا۔
درخواست میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، لہٰذا ڈاکٹر عبدالخالق کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلیے سعودی عرب روانہ پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ چیف جسٹس کا ایک سالہ دور، قانونی ماہرین کا کارکردگی پر عدم اعتماد آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم