Jasarat News:
2025-12-10@03:34:47 GMT

عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار ،علیمہ خان کا پھر دھرنا

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو گزشتہ روز ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی‘ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں۔ علیمہ خان کا تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے ہمراہ رات گئے تک دھرنا جاری رہا جبکہ پولیس نے مذاکرات بھی شروع کردیے تھے۔ علیمہ خان سے ایس ایچ او راجا اعزاز نے مذاکرات کیے۔ایس ایچ او راجہ اعزاز مذاکرات کیلیے علیمہ خان کے پاس پہنچے، مذاکرات میں شاہد خٹک بھی شریک ہے، پولیس کے اصرار کے باوجود علیمہ خان نے مسلسل جانے سے انکار کیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ علیمہ آپا پلیز چلے جائیں آپ کا احتجاج ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے پیش کش کے بعد علیمہ خان اور پی ٹی آئی قائدین نے مشاورت کی۔پولیس نے خیبرپختونخوا کی 13 سرکاری گاڑیاں قبضے میں لے لیں قبل ازیں دھرنے کے مقام پر صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کی گئی اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی۔دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کی گئیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، دشمنی نہیں‘ بڑے ادارے سے لڑائی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور وکلا کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے حالیہ متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، یہ پارٹی لائن نہیں بلکہ ان کا ذاتی مؤقف ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف علیمہ خان پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب جاری دھرنے میں سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہے، جن میں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہد خٹک کے  علاوہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کی اراکین مینا خان، شفیع جان شامل ہیں، دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہے اور پولیس کی بھاری نفری فیکٹری ناکے پر تعینات ہے تاکہ مظاہرین اور ٹریفک کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر موجود کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی اور انہیں ناکے سے پیچھے رکھنے کی کوشش کی۔

علیمہ خان نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ان کا کوئی تنازعہ نہیں، بلکہ پولیس والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔ خواتین کی موجودگی کی وجہ سے کارکنان کو پیچھے ہٹایا جا رہا ہے، اور پولیس والے خود بھی پریشان ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی اور پچھلی ملاقات میں ان کی بہن نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی تھی۔

ان کا سوال تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ ملاقات کے لیے آ رہی ہیں تاکہ اپنے بھائی سے ملاقات کر سکیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، اور ملاقات کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ قانونی بنیادوں پر بند کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد ملاقات کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور حکومت کی پالیسی اس معاملے میں واضح ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ کے علیمہ خانم سے مذاکرات، عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب کئی گھنٹوں تک دھرنا
  • عمران خان سے عدم ملاقات، بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا
  • عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیا
  • پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل والی سڑک کی سکیورٹی درہم برہم کردی
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کا ایک بار پھر دھرنا
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ؛ علیمہ خان کا کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا