ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہوگیا ہے۔پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جنوری میں پاکستان ٹیم کے 3میچز سری لنکا میں اور3 ہوم گرائونڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔دوسری جانب افغانستان، بنگلا دیش ، آئر لینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں اور انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں کھیلنا ہیں۔بھارت کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، بھارت کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی جب کہ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی
پڑھیں:
ایشیز: آسٹریلیا کا تیسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کپتان کی واپسی
کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر اور مستقل کپتان پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایڈیلیڈ میں سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے پرتھ اور بریسبین میں ہونے والے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے تھے۔
دونوں میچز میں آسٹریلیا نے آٹھ آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کمنز کی نیٹ سیشنز میں تیاری اطمینان بخش رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ نیٹس میں کی گئی مشق نے پیٹ کمنز کو مکمل طور پر اسکل اور فٹنس کے لحاظ سے تیار کر دیا ہے۔ اگر اگلے چند دنوں میں کوئی مسئلہ پیش نہ آیا تو وہ ایڈیلیڈ میں ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہیں ایڑھی اور ہیمسٹرنگ کی انجریز کے باعث باقی مکمل سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ اب اپنی توجہ آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری پر مرکوز کریں گے۔
اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جیک ویدارلڈ، بیو ویبسٹر
What changes do you think Australia should make going into the third #Ashes Test in Adelaide?
More here: https://t.co/vlep9WVt1g pic.twitter.com/3dKJ0eNXpF