لاہور:

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی۔ صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔

ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای پی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ ای پی اے پنجاب نے آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے، شہری فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کے

پڑھیں:

مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آ باد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمودلنگڑیال نےخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں اور سوشل میڈیا پر گوشوارہ کم ظاہر کرنے والے 30 افراد کو نوٹس جاری کرچکے اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا، اب بغیر ٹیکس والی چینی کا اسٹاک رکھنے والے کا نام بتائے، ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلزٹیکس میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ایک چیف کمشنر انفوسٹمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے، ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کے لیےسخت کارروائیاں ہو رہی ہیں، اسمگلرز نے کسٹم حکام کو نقصان پہنچایا، دو ٹیکس اہلکار شہید ہوئے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ مشکلات کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم
  • مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
  • دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات