کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانےکیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور میں انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے۔ انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کاشت کاری کے لیے جدید زرعی آلات فراہم کیے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ کے لیے سپرسیڈرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے۔ سینئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔وزیرِ اعلیٰ کے پیغام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایکس پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے پٴْرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کے شکر گزار ہیں۔