ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد گراں فروش مافیہ کا حب بنتا جارہا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، سبزی، پھلوں سمیت دیگر ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں مند پسند اضافے سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر ی من پسند قیمتوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند کئے ہوئے ہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من پسند اضافہ کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نوٹس تو لیتے ہیں مگر عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں، گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات ثابت ہورہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، گوشت،کے بعد اب سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں، ریلیف کے ساتھ کم سرکاری قیمتوں کاسختی کے ساتھ نفاز کیا جائے تاکہ اس کا موثر فائدہ عوام کو ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تو پھر طے شدہ نرخوں سے زائد قیمت پر خرید و فروخت کی کسی کو جرات نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع اور سخت کے خلاف

پڑھیں:

حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ای سی سی نے پری شپمنٹ انسپیکشن فریم ورک میں اصلاحات کی منظوری دی ہے البتہ ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں کے طریقہ کار پر مزید مشاورت کی ہدایت کر دی ہے اور ای سی سی کی جانب سے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا موجودہ فریم ورک برقرار رکھا گیا ہے۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی کے رجحانات اور قیمتوں کی نقل و حرکت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے عوام کی خریداری قوت کے تحفظ اور مجموعی طور پر قیمتوں میں استحکام کے لیے مربوط اقدامات اور مسلسل نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے اجلاس کو مہنگائی کے رجحانات اور قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے قبل افراط زر معتدل سطح پر تھا تاہم زرعی زمینوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچنے کے باعث ستمبر 2025میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد تک جا پہنچی ہے جس سے غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز نے بتایا کہ اگرچہ چند بنیادی اشیا مثلا چکن، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، تاہم چینی، گائے کا گوشت، خوردنی تیل اور گھی سمیت کئی ضروری اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں

جن میں عالمی قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، وفاقی و صوبائی سطح پر بہتر ہم آہنگی، اور سیلاب زدہ اضلاع کے کاشت کاروں کے لیے ہدفی زرعی قرضوں کی فراہمی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور گھی کے شعبے میں ممکنہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو بھی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر امتیاز نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی جاری ہے اور صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹ مانیٹرنگ اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے وفاقی ادارہ شماریات کے ڈیسیڑن سپورٹ سسٹم سے استفادہ کریں۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے تجزیاتی رپورٹ کو سراہتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔اسی طرح گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پرسنل بیگج، رہائش کی منتقلی اور گفٹ اسکیموں کے طریقہ کار میں مجوزہ ترامیم پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید مشاورت کے بعد وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے دوبارہ مشاورت کے بعد تجاویز دوبارہ پیش کی جائیں۔ای سی سی نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق پالیسی پر وزارت تجارت کی سمری پر غور کرتے ہوئے موجودہ فریم ورک کو برقرار رکھنے اور شفافیت و خودکار نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس کے دوران وزارت دفاع کی دو تجاویز بھی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں جن میں پاکستان نیوی کے تحت پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لیے 2 اعشاریہ5ارب روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ اور ایف ڈبلیو او کے بیرونِ ملک آپریشنز کے لیے 45 ملین درہم کے مساوی رقم کی منظوری شامل تھی۔اجلاس میں وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال کے لیے پرزہ جات کی خریداری کی مد میں 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ حکومت مذہبی جماعتوں کیخلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمی بخاری جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہری حکومت ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، علامہ مبشر حسن
  • ڈینگی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے،چیمبر آف کامرس
  • فضائی آلودگی پرقابو پانے کےلیے مؤثر، سائنسی اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیےجا رہےہیں، مریم اورنگزیب
  • جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر
  • پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پنجاب سے ’’ڈالہ کلچر‘‘ ناجائز اسلحہ کا خاتمہ لازمی: آئی جی 
  • کراچی ساؤتھ میں جرائم کی روک تھام کیلئے افسران کو سخت ہدایات جاری
  • حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت