قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-9
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ موجودہ فرسودہ اور بدبودار نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی میں جماعت اسلامی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ ان خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں میرٹ پر فیصلوں اور ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ہی وہ واحد سیاسی اور دینی جماعت ہے جس نے عام آدمی کے سلگتے ہوئے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا میر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے اجتماعِ عام کا اعلان کیا ہے، کیونکہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا، عوام کے مسائل بھی حل نہیں ہوسکیں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جنوبی لاہور میں اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی سید احسان اللہ وقاص، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور مرزا عبدالرشیدسمیت بڑی تعداد میں قائدین، کارکنان اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔کنونشن میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی نظامکے قیام، عوامی مسائل کے حل اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی نے کہا کے لیے
پڑھیں:
فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے‘فرحانہ شہاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کی ناظمہ فرحانہ شہاب نے کہا ہے کہ اب یورپ و امریکہ کے فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس باطل نظام نے ملک و معاشرے کو زوال کی جانب دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے جھوٹ کرپشن، بد دیانتی اور لا قانونیت میں اصافہ ہوا ہے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کی جدوجہد میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے ناظمہ فرحانہ شہابنے “بدل دو نظام کو” کے سلوگن کے ساتھ ماہ نومبر میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع عام کی بریفنگ کے حوالے سے ناظمات و زمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بدل دو نظام کے عنوان کے تحت ہونے والا جماعتِ اسلامی کا اجتماعِ عام عوام خصوصاً خواتین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کا خواتین نظم بھی اس کی تیاریوں میں پوری طرح سرگرم عمل ہے۔کارکنان کو نہ صرف خود اجتماع میں شرکت کے لیے جانے کے لیے بلکہ عام افراد میں بھی اجتماعِ عام کا شعور بیدار کرکے شرکت پر آمادہ کرنا ہے۔۔ اس سلسلے میں اسکول، کالج، بیوٹی پارلرز اور گھریلو خواتین سے رابطے کیے جارہیہیں۔ بلکہ اب اس کام میں تیزی لانے کی ضرورت اجتماع عام ملک و معاشرے میں ایک اچھی تبدیلی کی امید بن کر آرہا ہے۔