ملک بدترین سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے‘ کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-18
سکھر (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی استحصالی جابرانہ نظام کو بدلنے اوراسلام کے عالانہ نظام کے لیے بدل دو نظام کو تحریک چلا رہی ہے۔ 21 نومبر کومینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا۔سندھ میںبدامنی و ڈاکوراج نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ نوشہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے سٹنگ ایم این اے ذوالفقار کے گھر پر ڈاکے اور زیورات،نقدی سمیت قیمتی اشیا اور ویگو گاڑی لوٹ کر فرار ہونے کے واقعہ سندھ حکومت اور بلند بانگ دعوے کرنے والے وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ کچھ دن پہلے شکارپور میں 70سے زاید بدنامہ زمانہ ڈاکوؤں کا سرینڈر کرنے کی تقریب اور بعدازاں وکلا کی ایک تقریب میں وزیرداخلہ نے ڈاکو راج کے خاتمے اور سندھ میں امن امان کی مثالی صورتحال کے دعوے کیے اورآج ان کے اپنے آبائی ضلع سے ایم این ا ے کے گھر پر ڈاکا ڈال کر ڈاکوؤں نے سندھ حکومت اور ضیا لنجار کو یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کے بعد اب اشرافیہ بھی محفوظ نہیں ہے۔حکومت سندھ میں قیام امن اورشہریوں کی جامن ومال کی حفاظت میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے ،صرف کرپشن میں ترقی ہورہی ہے، کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کے مناسب نرخ دینے کے بجائے ہاری کارڈکا لولی پاپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ہرجگہ سسٹم اپنا کام دکھارہا ہے، عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران مرکز سکھرمیں اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے دارن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو،ضلعی امیر زبیرحفیظ شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی پاکستان کا مینار پاکستان پر منعقد ہونے والا اجتماع عام روایتی اجتماع عام نہیں بلکہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے یہ اجتماع ایک ایسے وقت میں ہونے جارہاہے جب ملک بدترین سیاسی معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، دہشت گردی ایک بار پھر پنجے گاڑ رہی ہے، دہشت گردی کے پے در پے ہونے والے لرزہ خیز واقعات نے قوم کو نہایت متفکر کر دیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تمام ذمے داران عوامی رابطہ مہم کے دوران جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے اور جماعت اسلامی کی جدوجہد و مقاصد سے اتفاق رکھنے والے افراد کی اجتماع عام میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ نئے لوگوں تک جماعت کا کام مقاصد و جدوجہد کی بابت تفصیلات پہنچ سکیں، ان کا مزیدکہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس اجتماع کے نتیجے میں شاندار تبدیلی واقع ہوگی اور سندھ کے عوام کے مسائل کا مداوا ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار
صحافیوں کا بدترین دشمن اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطاق دنیا بھر میں قتل ہونے والے 67 صحافیوں میں سے 29 کو اسرائیل نے غزہ میں قتل کیا۔
خان یونس میں 25 اگست کو ہونے والا اسرائیلی فوج کا ڈبل ٹریپ حملہ صحافیوں کے خلاف بدترین حملہ تھا، جس میں 5 صحافی مارے گئے تھے۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 220 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔