’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام ، خواتین میں بھی زبردست جوش و خروش
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین میں بھی ’’بدل دو نظام‘‘ کے عنوان سے اجتماع عام کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے دلچسپی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور اسے پاکستان میں ایک انقلاب اور مثبت تبدیلی کی نوید قرار دیا جارہا ہے ، دریں اثنا حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم و دیگر ذمے داران کراچی کی تنظیم اساتذہ کراچی کی صدر اسما رضوان کے ساتھ ایک تفصیلی نشست منعقد ہوئی جس میں اجتماعِ عام کے لیے اساتذہ کی شرکت اور دعوتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ تک انفرادی اور اجتماعی سطح پر دعوت پہنچائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ معلمات اور طالبات اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔بعد ازاں ذمے داران کے ایک اجلاس میں ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ادارہ نور حق میں اجتماعِ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ٹیموں کو بریفنگ دی اور ذمے داران سے مختلف انتظامی و تنظیمی امور پر رپورٹس لیں۔ جاوداں فہیم نے کہا کہ یہ اجتماع صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ ایک فکری و عملی تحریک کا تسلسل ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف اور نظامِ الٰہی کے قیام کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹریز کراچی ندیمہ تسنیم، فرح عمران،شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان،سمیہ عاصم،معاون کراچی سمیہ اسلم اور سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ اس اجتماع کو تاریخی اورکامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔