کراچی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا راز، متاثرہ خاندان پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا قرض تھا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال خواتین کی اموات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کیس کئی پہلوؤں سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ گھر میں گیس بھر جانے کے باعث خواتین جاں بحق ہوئیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش اطلاع کے دن سے کم از کم دو روز پرانی تھی، جس پر پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دے دیا۔
حکام کے مطابق فلیٹ سے یاسین نامی نوجوان بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جب پولیس نے یاسین سے پوچھ گچھ کی تو وہ بیانات دینے میں تذبذب کا شکار نظر آیا۔ اس صورتحال کے بعد پولیس نے گھر کے سربراہ محمد اقبال اور ان کے بیٹے یاسین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس سرجن نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ ایک حساس اور پیچیدہ نوعیت کا کیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم بے ہوشی میں ملنے والے نوجوان کے خون میں بھی کچھ مشکوک اجزا پائے گئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال مبینہ طور پر جادو ٹونے کے عمل سے بھی وابستہ تھے، اس پہلو کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا تھا، گھر اور ایک گاڑی کرائے پر لی گئی تھی جبکہ یاسین پراپرٹی کے کام سے منسلک بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد اقبال کے پاس سے ایک تحریری خط بھی ملا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کی حتمی رپورٹس کے بعد ہی خواتین کی اموات کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ تین روز قبل گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد سے یہ واقعہ مختلف سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد اقبال خواتین کی کے مطابق فلیٹ سے کے بعد
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔