جمعیت طالبات کے زیراہتمام شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ”
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان ، کراچی مقام کے شعبہ بزم گل کی جانب سے شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپس 69 مقامات پر منعقد ہوئے جن میں ایک ہزار سے زائد بچیوں نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران بچیوں کی فکری، اخلاقی اور جسمانی نشوونما کے لیے متنوع سرگرمیاں کروائی گئیں جن میں اسماء الحسنیٰ سیشنز، مباحثے، تحریری مقابلے، سیرت النبی ﷺ کے واقعات، مسلم قائدین پر لیکچرز، پوسٹر و ماڈل میکنگ اور مختلف کھیل شامل تھے۔کیمپ کا مقصد بچیوں کو ایک مثبت ماحول فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، فکری و اخلاقی طور پر تربیت پائیں اور بزمِ گل کے تحت منظم ہوکر “نیک بنو، نیکی پھیلاؤ” کے پیغام کو عام کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹینکرز سے ہلاکتیں ، سندھ حکومت کی بے حسی کھل کر سامنے آچکی ، ندیم اعوان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے شہر میں ٹینکرز کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا کی بے لگامی اور ٹریفک نظام کی بدترین ناکامی نے پورے شہر کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹینکرز شہریوں کی قیمتی جانیں چھین رہے ہیں مگر سندھ حکومت اس سنگین مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کیے بیٹھی ہے جس سے اس کی بے حسی اور نااہلی واضح ہوچکی ہے۔احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ای چالان کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمرے لگانے میں سرگرم ہوسکتی ہے تو پھر ٹینکرز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں رکاوٹ کیا ہے؟