اسلامی جمعیت طالبات کے زیر اہتمام ینگ فرنٹیئرز کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے شعبہ بزمِ گل کی جانب سے شہر بھر میں ینگ فرنٹیئرز کیمپ کے عنوان سے تربیتی و تفریحی کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جو 69 مختلف مقامات پر بیک وقت منعقد ہوئے، ان کیمپس میں ایک ہزار سے زائد بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔
کیمپ کا مقصد نوجوان طالبات میں فکری، اخلاقی اور جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کا رجحان پیدا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے میں ایک فعال اور باکردار کردار ادا کر سکیں۔
اسلامی جمعیت طالبات کے مطابق کیمپس کے دوران بچیوں کے لیے مختلف علمی و تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں اسماء حسنیٰ کے موضوع پر خصوصی سیشنز، مباحثے، تحریری مقابلے، سیرت النبی ﷺ کے واقعات پر نشستیں، مسلم قائدین کی زندگیوں پر لیکچرز، پوسٹر و ماڈل میکنگ، اور مختلف جسمانی کھیل شامل تھے۔
منتظمین کے مطابق ینگ فرنٹیئرز کیمپ” کا بنیادی مقصد بچیوں کو ایک مثبت اور منظم ماحول فراہم کرنا تھا تاکہ وہ فکری و اخلاقی طور پر مضبوط بن سکیں اور بزمِ گل کے نعرے نیک بنو، نیکی پھیلاؤ کو عملی صورت میں عام کر سکیں۔
کیمپ میں شریک بچیوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ صرف نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا بلکہ ان کی خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتوں میں بھی نمایاں بہتری آئی۔
اسلامی جمعیت طالبات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کے تربیتی پروگرامز کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کا سلسلہ مسلسل جاری رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طالبات
پڑھیں:
بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ اور قبائلی عمائدین کے اشتراک سے ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہری میں سرکاری اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھلی کچہری میں ژوب کے عوامی مسائل کے حل اور امن و ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہ کر ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔ علاقائی امن کے قیام اور امن برقرار رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ امید ہے کہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔