آئندہ انتخابات میں بی این پی سب سے زیادہ سیٹیں جیتے گی، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہوگی، سروے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق زیادہ تر شہریوں کا خیال ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی جبکہ دوسرے نمبر جماعت اسلامی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا
معروف بنگلہ دیشی روزنامہ پروتھوم آلو کے تازہ عوامی رائے عامہ کے سروے کے مطابق جماعت اسلامی ووٹرز کی پسند کے اعتبار سے دوسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے جو 2026 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کے سیاسی ماحول میں ایک واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگرچہ سروے کی مکمل شماریاتی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن پروتھوم آلو نے بتایا ہے کہ نتائج کا جامع تجزیہ ان کی جاری کردہ ویڈیو رپورٹ میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
یہ سروے بنگلہ دیش میں 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی عوامی سیاسی رجحانات کا جائزہ لینے کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش انتخابات 2026 بی این پی جماعت اسلامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش انتخابات 2026 بی این پی جماعت اسلامی جماعت اسلامی بنگلہ دیش
پڑھیں:
نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
35ویں نیشنل گیمز 2025 کی جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔
پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔
والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی دونوں نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔
پیرالل بارز میں محمد افضل (واپڈا) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آرمی کے منتظر مہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔
رِنگز ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 11.55 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آرمی کے عمیر دوسرے اور شہزاد علی (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔
ہائی بار میں شاہ جہان (واپڈا) 10.70 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے جبکہ محمد احسان (آرمی) دوسرے اور محمد سہیل (پنجاب) تیسرے نمبر پر رہے۔
بہترین جمناسٹ کا اعزاز بھی واپڈا کے شاہ جہان نے 67.15 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کیا، محمد افضل (واپڈا) دوسرے اور محمد احسان (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔