1لاکھ روپے کا لولی پاپ دینے کے بجائے 3360 ارب کا حساب دیا جائے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے شہر کی خراب صورتحال اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب شہر کی بدترین حالت چھپانے کے لیے ہر یونین کمیٹی کو صرف ایک لاکھ روپے کا لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اصل سوال یہ ہے کہ گزشتہ 15 برس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے 3360 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟
ترجمان کے مطابق پانی و سیوریج کے بلوں کی مد میں شہریوں سے وصول ہونے والے اربوں روپے کا کوئی حساب نہیں اور میونسپل ٹیکس کے جمع شدہ 4 ارب بھی یہ واضح کیے بغیر خرچ کر دیے گئے کہ وہ کس منصوبے پر لگے، کراچی کی موجودہ تباہی کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے ہیں جنہوں نے بجٹ کو کرپشن اور ذاتی مفادات کی نذر کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے مگر یہاں کے عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی گئی۔ شہری حکومتی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں اور کھل کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ مرتضیٰ وہاب مستعفی ہوکر گھر جائیں، 17 سال میں کھربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر میں گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگے اور اب صرف ایک لاکھ روپے یوسیز میں تقسیم کرکے بدنامی کا بوجھ نچلی سطح پر ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک واٹر کارپوریشن ٹاؤن اور یوسی کے ماتحت نہیں آئے گا، اس قسم کے اعلانات محض عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں،کراچی کی صورتحال بدترین ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج نظام تباہ، کھلے مین ہول عوام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں جبکہ واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں، نہ صفائی کا نظام بہتر ہے، نہ کچرا اٹھانے کا مستقل بندوبست، 3360 ارب روپے اور عوام کے ٹیکسوں کا حساب دینا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق کراچی کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں، شہر کی بنیادی ضروریات پر فوری توجہ دی جائے، جماعت اسلامی ہر فورم پر کراچی کے عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی عوام کے شہر کی کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔