جماعت اسلامی کا کراچی کے مسائل کے حل کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹاؤن و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ایک حقیقت ہے اور شہر کے عوام کی خدمت کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی گئیں اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، 173 وال والوں کو جتوادیا گیا اور 193 وال والوں کو ہرا دیا گیا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، گزشتہ دو سال کے دوران جماعت اسلامی نے 171 پارکس اور کھیلوں کے میدان بحال کیے، 42 سرکاری اسکولز کی تعمیر نو کی، لاکھوں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس اور پیور بلاکس نصب کیے، آج ہر شہری جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں کیے جانے والے کاموں کا ذکر کرتا ہے، جس سے سندھ حکومت بے چینی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکمرانوں کے تعاقب اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔
منعم ظفر خان نے لاہور میں 21، 22 اور 23 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے اجتماع عام بدلو نظام کو میں عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی، جماعت اسلامی کا قیام اللہ کے نظام کے قیام کے لیے ہوا ہے اور اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں معیشت، سیاست، معاشرت اور اخلاقیات سمیت زندگی کے تمام شعبے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل کراچی کے بجلی، پانی، گیس، نادرا اور بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے مسائل سمیت دیگر اہم مسائل حل کیے ہیں۔
اسی موقع پر امیر ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف نے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر شدید تباہ حال ہے، ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، گٹر بہہ رہے ہیں، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، اور شہری پانی کے بحران کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2001 سے 2005 کے دوران نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے لیکن بعد میں شہر کی ترقی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد نے بھی ممبر کنونشن سے خطاب کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ خطاب جماعت اسلامی کے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل کے حل اور عدل کے نظام کے قیام کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے کہ جماعت اسلامی مسائل کے حل نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-35