این سی سی آئی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے 1 افسر لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-15
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے، بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔این سی سی آئی کے ہیڈآفس میں 4 افسران گزشتہ 3 ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اور افسر نے 2 ہفتے کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔ایک افسر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں، این سی سی آئی اے کے ترجمان سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس سے منشیات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-4
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں پولیس نے تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔دو خواتین اور ایک بچی سمیت چارافراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیکنگ کے دوران مشکوک مسافروں کو روکا اور تلاشی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تلاشی مکمل قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے مطابق لی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز کی جائیں گی۔