آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطورریٹرننگ افسران لگانے اور ہر حلقے کیلئے الگ ریٹرننگ افسر کی شرط ختم کرنے کی تجویز دے دی۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی سے متعلق حکومت کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے جوڈیشل افسران کی بطور آر او فراہمی یقینی بنائے۔الیکشن کمیشن سفارشات کے مطابق تمام ہائیکورٹس کو انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران کی فراہمی کیلئے پابند کیا جائے، جوڈیشل افسران کو قانون اور انتخابی امور کی زیادہ آگاہی ہوتی ہے، گزشتہ انتخابات میں بیوروکریسی سے آئے افسران کی الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیابی مشکل رہی۔
الیکشن کمیشن نے ہر حلقے کیلئے الگ ریٹرننگ افسر کی شرط ختم کرنے کی بھی تجویز دیدی، کہا ہر حلقہ کیلئے الگ ریٹرننگ افسران کی تعیناتیوں سے مسائل پیدا ہوئے، قومی اسمبلی کے نیچے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایک ہی آر او کی اجازت ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی سے متعلق سفارشات حکومت کو بھجوا دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل افسران کو ریٹرننگ افسران انتخابات میں افسران کی
پڑھیں:
سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں۔ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔