نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر سرجری کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ادارے میں سائبر کرائم مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت کی جانب سے ملک کی پرائم نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر سرجری کی تیاری کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اس سلسلے میں پہلے اعلیٰ سطح پر تبدیلی کی جا رہی ہے اور سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ ایک اور سخت اقدام یہ کیا جا رہا ہے کہ ایجنسی کے کئی افسران کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ الزامات سامنے آ رہے تھے کہ مبینہ طور پر ادارے کے اندر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہے۔
بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں کئی افسران کو ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ان کے کرپشن میں ملوث ہونے، اختیارات کے غلط استعمال، اور مالی بدعنوانی کے حوالے سے بھی جامع تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اس تحقیقات میں توجہ بھرتی کے عمل، اسامیوں کی اپ گریڈیشن میں فراڈ، اور جعلی ریکارڈز کی بنیاد پر ترقیاں دینے مرکوز رکھی جائے گی۔ علاوہ ازیں، ان افسران کیخلاف سابقہ تمام انکوائریاں اور فوجداری کیسز کو بھی دوبارہ تحقیقات کیلئے کھولا جا رہا ہے۔
حکام نے ان افسران کیخلاف منی لانڈرنگ، ان کے غیر ملکی دوروں، بیرون ملک رقوم کی منتقلی، اور ڈیجیٹل فنانشل سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ اس انکوائری میں ان کے پاس ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی کی موجودگی، بشمول بٹ کوائنز اور دیگر ڈیجیٹل اثاثہ جات پر بھی توجہ مرکوز ہوگی جو انہوں نے ممکنہ طور پر ذاتی یا پھر جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ حساس نوعیت کی تحقیقات ایسے افسران سے کرائی جائیں جن کی ساکھ اچھی ہے، اور جو اپنی غیر جانبداریت اور کسی دھونس دباؤ میں نہ آنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اس معاملے سے آگاہ ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تحقیقات ایسے افسران کریں گے جن تک رسائی ممکن نہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔