کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ 1947ء میں اس روز بھارت نے تقسیم ہند کے منصوبے کے منافی اپنی فوج کشمیر کی طرف روانہ کی اور اس علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کریں، یوم سیاہ پر مظاہرے منعقد کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلائے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری اپنی مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے خلاف بطور احتجاج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 1947ء میں بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور استصواب رائے کا وعدہ کیا لیکن اپنے وعدوں کا احترام کرنے کے بجائے تحریک آزادی کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اگست 2019ء میں بی جے پی حکومت کی جانب سے اس خطے کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے بعد جبر میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہزاروں کشمیری، خاص طور پر نوجوان، مسلسل جیلوں میں بند ہیں، خواتین کو ہراساں اور تذلیل کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے، یہاں تک کہ بچوں اور بوڑھوں کو بھی بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری بھارت کے قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کراتے ہوئے نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری سکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لئے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے اس ٹریٹمنٹ کو پسند کیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے اور بعد کے چہرے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ رہا۔