کشمیری قابض بھارتی فوجی جارحیت کیخلاف آج د نیا بھر میں یوم سیاہ منار ہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری (آج ) پیر کوبھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں، ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، اقوام عالم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیریوں سے کیے وعدے عملدرآمد کروایا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سے آخری بھارتی فورسز کا انخلا نہیں ہوتا جدوجہد آزادی جاری رہے گی، یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشمیر کے2 حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز
شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ پیش رفت کی جا رہی ہے۔ صدر ریاست کا منصب پاکستان میں ماضی میں اہم عہدے پر فائز کشمیر کے پونچھ خطہ کی شخصیت مسعود خان کو دیا جائے گا اور وزارت عظمیٰ پر گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان کا انتخاب کیا جائے گا ۔آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں رابطے کے لیے موٹر وے طرز پر سڑک بنائی جائے گی جو براستہ مظفرآباد پونچھ میرپور سے منگلا تک تعمیر ہوگی ،آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ اور جی بی ہائی کورٹ کو مشترکہ سپریم کورٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔