Jasarat News:
2025-12-10@10:42:58 GMT

محرابپور نیو ٹائون ریلوے پھاٹک15 منٹ بند رہنا معمول بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251026-2-12
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پورنیو ٹاؤن ریلوے پھاٹک پندرہ منٹ سے زائد بند رہنا معمول ، عوام، طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا،نیوٹاؤن ریلوے پھاٹک عملے کی من مانی، تین تین ٹرین گزار کر پھاٹک کھولنے سے مرد و خواتین کیساتھ اسکول، کالج کے طلبہ و طالبات کو سخت پریشانی کا سامان کرنا پڑتا ہے بازپرست کرنے پر پھاٹک عملہ بدتمیزی، جھگڑے پر اتر آتا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر راشد محمود،جماعت اسلامی کے رہنما ندیم غوری، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما ارشد قادری اورسماجی رہنماشمشاد ملک کے مطابق نیو ٹاؤن کی آبادی 35 ہزار سے زائد ہے علاقہ مکین کاروبار اور طالب علم تدریس کیلئے شہر جاتے ہیں پھاٹک شہریوں کیلئے عذاب بن گیاہے قانون کے مطابق پھاٹک پندرہ منٹ تک رکھا جاسکتا ہے لیکن پھاٹک عملہ 25 منٹ سے آدھا گھنٹہ پھاٹک بند رکھتاہے، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر کے مطابق نیو ٹاؤن ریلو ے پھاٹک کے عملے کواسٹیشن ماسٹر اور اے ایس ایم کی حمایت حاصل ہے مذکورہ افسران کی ملی بھگت سے لوگوں نے ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کیئے ہوئے ہیں، کئی باروفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ نیوٹاؤن پھاٹک پر فلائی ہیڈ برج بنایا جائے اور ریلوے کی قیمتی اراضی کو واگزارکرکے گرین بیلٹ کیلئے الاٹ کر دی جائے تاکہ وہاں پبلک پارک ، گرائونڈبناکر مقامی عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

الخدمت کراچی کے واش پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں72 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ کررہے ہیں،ٹائون چیئرمین ناظم آباد مظفر خان و دیگر بھی موجو د ہیں،دوسری جانب پلانٹ کا معائنہ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-08-33

جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین