کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں، پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کیلئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے، مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی، جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں، تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت کام کرنا ہے، ہیلتھ کیئرکو فعال کرنے میں ضلعی حکومت کو کام کرنا ہوگا، شعبہ صحت کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کیلئے ویکسین لگوائی جاتی ہے، کراچی کے اسپتال صوبائی حکومت کے پاس ہیں ہمارے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس بنا رہے ہیں، کراچی میں بھی جناح میڈیکل کمپلیکس بنانے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی