کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔   

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت کام کرنا ہے۔ ہیلتھ کیئرکو فعال کرنے میں ضلعی حکومت کو کام کرنا ہوگا۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کے لیئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ کراچی کے اسپتال صوبائی حکومت کے پاس ہیں ہمارے پاس نہیں۔ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس بنارہے ہیں۔ کراچی میں بھی جناح میڈیکل کمپلیکس بنانے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

—فائل فوٹو

ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست اور ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا، انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔

ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کی چھٹی منظور کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا، وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے، قوی امکان ہے کہ عدیل اکبر سے ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چلی ہو۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خودکشی کر لی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیسنگ ماہرین کے مطابق حادثے میں ایس ایم جی گن کے شاٹ کا 65 ڈگری اینگل ہے، پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن استعمال سے زیادہ ماہر نہیں ہوتے۔

ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کی موت کے وقت گاڑی میں موجود آپریٹر اور ڈرائیور زیر حراست ہیں، واقعے کے دوران گاڑی میں ہونے والی بات چیت سے متعلق تفتیش جاری ہے، ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا۔ ایس پی عدیل اکبر کو موبائل پر آنے والی کالز کی تفتیش بھی جاری ہے۔

آپریٹر نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنی پروموشن سے متعلق اسٹبلشمنٹ ڈویژن ملنے جا رہے تھے، ایس پی کو ایک کال 4 بج کر 23 منٹ پر آئی، عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، وہ کاغذات کی تصدیق کے لیے دفتر خارجہ گئے، کچھ دیر بعد واپس آ گئے۔

آپریٹر نے کہا کہ ایک اور کال آئی، جس کے بعد نجی ہوٹل کے سامنے عدیل اکبر نے مجھ سے گن مانگ لی، میں نے میگزین نکال کر ان کو دے دی، عدیل اکبر نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پوچھا یہ گن چلتی بھی ہے کہ نہیں،  عدیل اکبر نے کہا لاؤ میگزین مجھے دو، اس میں کتنی گولیاں ہیں، میگزین عدیل اکبر کے حوالے کیا اور کہا اس میں 50 گولیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدیل اکبر اپنی سرکاری گاڑی ڈبل کیبن کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے ، میں اور ڈرائیور گاڑی کی اگلی نشست پر موجود تھے، میگزین عدیل اکبر کے حوالے کرنے کے بعد انہوں نے میگزین گن میں لوڈ کی، چند لمحوں بعد اچانک فائر کی آواز آئی، عدیل اکبر کے ماتھے پر فائر لگا جو سر کے پچھلے حصے سے باہر نکل گیا، ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، میں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ ایس پی صاحب سے فائر ہو گیا ہے، ڈرائیور نے گاڑی فوری پمز کی طرف روانہ کر دی۔

آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کا آپریٹر اور گن مین حراست میں ہیں، ان کا بیرون ملک اسکالرشپ کے لیے آج ٹیسٹ تھا، ان کو شولڈر پرموشن دے کر ایس پی اسلام تعینات کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدیل اکبر کے بھائی حسن بھی کل عدیل سے ملنے آئے تھے، عدیل اکبر کا بھائی حسن کل سارا دن عدیل کے ساتھ رہا، عدیل اکبر کل جہاں جہاں گئے، جو فون کالز کیں وہ سارا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے،آئی جی

واضح رہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی گاؤں ماڑی ٹھاکراں میں کر دی گئی ہے جس میں آئی جی اسلام آباد، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
  • مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
  • وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کراچی ایکسپو سینٹر میں وینٹیلیٹر کی نمائش کا افتتاح
  • پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے، عبدالعلیم خان
  • ’اوہ مائی گاڈ!‘، راتوں رات ارب پتی بننے والے کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل
  • سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں منعقدہ 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا
  • کراچی پولیس کا فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپا
  • جعلی ادویات کی فروخت جلد بند ہو جائیگی: مصطفیٰ کمال  
  • صوبے اور جامعات 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کریں، مصطفیٰ کمال