—ایم کیو ایم فیس بک ویڈیو گریب

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کی سالمیت، اس کے ادارے، فوج کے سربراہ کو ملامت نہیں کی، یہ ممکن نہیں کہ جب آپ وزیر اعظم ہوں جبھی ملک آگے بڑھے، یہ معاملہ ٹھیک نہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان کی عزت کے بڑھنے میں اللّٰہ نے فوج سے کام لیا ہے، پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ قومی فوج اور اس کی لیڈر شپ کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں، فوج کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بیانیے کے خلاف ہے کہ فوج اور عوام میں کوئی خلیج موجود ہے، اللّٰہ نہ کرے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آپ کے ساتھ نہ ہو، ہم بھی بند کمروں میں گلہ کرتے ہیں، لیکن ہم نے کبھی ملک کی سالمیت کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہم ہر صیحح بات کی تائید کریں گے اور غلط بات کی تردید کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی سے بڑی ہندوستان کی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا، ہم اس بیانیے کے خلاف ہیں کہ پاکستان اور فوج کے درمیان کوئی فاصلہ ہے، ہمیں اس فوج اور اس کے سربراہ پر فخر ہے اور احترام ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فوج کسی بھی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، یہ فوج ہی تھی جو خود سے 8 گنا بڑی طاقت کے سامنے سینہ سپر ہوئی، خطے میں بھارت کی بالادستی کے خواب کو چکنا چور کر دیا، اس فوج نے اس قوم کے سر کو فخر سے بلند کر دیا۔

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول نے کہا کہ قانون کے بجائے سڑک کا راستہ اختیار کیا گیا، پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، خدشات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں غیر ملکی مداخلت نہ ہو، سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب مشکل پڑتی ہے سب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا حالات پاکستان کے خلاف کسی سازش کے امکانات تو پیدا نہیں کر رہے؟ حکومت سے توقع رکھتا ہوں کہ پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو احتیاط سے دیکھے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حرمت اور بقا کے لیے کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس کر ایم کیو ایم پاکستان کی کہ پاکستان نے کہا کہ کے خلاف ہیں کہ فوج کے رہی ہے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا