پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیرِریلوے محمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سے ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کے موقع پرہوئی.
ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ریلوے منصوبوں،علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستان ریلوے کے فلیگ شپ منصوبے ایم ایل ون میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وزیر ریلوے نے سعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کو بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعاون سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔پاکستان ریلوے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اورنظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔192کلومیٹرطویل کوہاٹ تھل خرلاچی ریلوے لنک وسطی ایشیائی ممالک کوجوڑے گا اورپاکستان اس منصوبے کیلئے سعودی مالی معاونت کے امکانات پرغور کر رہا ہے۔چمن کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ریلوے رابطے کے منصوبے پربھی پیشرفت جاری ہے،ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ٹرانسپورٹ و تجارت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا گزشتہ 20ماہ میں صدر مملکت نے 3اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کیے سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی عدیل اکبر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27اضلاع کی 72تحصیلیں آفت زدہ قرار،نوٹیفکیشن جاری ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے
پڑھیں:
وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان - قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں شہباز شریف نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔
شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے ایم سی کے چھٹے اجلاس نے موجودہ تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی نشاندہی کرنے میں ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر قطر کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی جانب سے تعریف کا اظہار کیا اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں کاروبار سے کاروبار کے روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے مزید سہولتیں شامل ہیں۔