پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات گزشتہ ہفتے ہی طے پا گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم
ٹوڈ گرین برگ کے مطابق ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں، اور ہم انہیں اس سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں غیر ملکی لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کے این او سی عارضی طور پر روک دیے تھے، تاہم جن کھلاڑیوں کے پاس پہلے سے این او سی موجود تھا، انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے درمیان کھلاڑیوں کی شرکت کے معاملے پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔
بی بی ایل میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث روف، شاداب خان اور حسان خان شامل ہیں، جو مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بگ بیش لیگ پاکستان پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ پاکستان پی سی بی کرکٹ ا سٹریلیا بی بی ایل
پڑھیں:
جنیوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلی کا اجلاس، پاکستانی وفد کی شرکت
اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے غیر قانونی بین الاقوامی گود لینے کے متاثرہ بچوں کو تسلیم کرنا اور اس عمل کی روک تھام کے اقدامات کے موضوع پر خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان بین الاقوامی معاہدات، خصوصا ہیگ ایڈاپشن کنونشن پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر گود لینے کا عمل شفاف، منصفانہ اور بچے کے بہترین مفاد کے مطابق ہو انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی یا غیر اخلاقی گود لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی دوران، سینٹ آف پاکستان کے سپیشل سیکرٹری حفیظ اللہ شیخ نے جنیوا میں منعقدہ اے ایس جی پی/آئی پی یو اجلاس سے خطاب کیا۔