بھارتی ہوٹل ‘آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈنر کے دوران چوہا نکل آیا‘کھلاڑیوں کی دوڑیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کیلئے موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران پیش آیا، ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھاتی کھلاڑیوں نے چوہے کو دیکھا تو چلانا شروع کر دیا۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کے شور مچانے پر ہوٹل کا عملہ فوراً حرکت میں آیا اور چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا ادھر ادھر بھاگتا رہا، کھلاڑی چوہے کو دیکھ کر بچنے کیلئے کرسیوں پر کھڑی ہو گئیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا، سب نے کہا کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔خیال رہے کہ اس واقعہ کے بعد بھارتی ہوٹل کی انتظامیہ کی صفائی کے معیار پر سوالات بھی کھڑے ہوگئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی
پڑھیں:
آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلش کرکٹرز کو اگلے آکشن سے باہر کردیا
بھارت کی آئی پی ایل لیگ نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلینڈ کے کرکٹرز کے لیے آئندہ سیزن کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی اگلے سال ہونے والے منی آکشن میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نے اس سال میگا آکشن کے لیے خود کو رجسٹر نہیں کروایا تھا، جس کے باعث وہ 2025 کے منی آکشن میں بھی شامل نہیں ہو سکیں گے۔
انگلش بیٹر ہیری بروک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آخری لمحات میں اپنا نام واپس لے لیا تھا، لہٰذا وہ بھی آئندہ آکشن کے لیے اہلیت کھو بیٹھے ہیں۔
اسی طرح جیسن روئے نے 2025 کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، جبکہ وہ 2024 میں بھی آکشن سے باہر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کو ترجیح دے چکے ہیں، جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔