سعودی عرب میں بے زبان جانوروں خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے پاکستانی نژاد رضاکار یاسر کے اچانک انتقال نے ملک بھر میں غم و سوگ کی فضا پیدا کردی۔

یاسر کئی برسوں سے ریاض میں مقیم تھے اور اپنی رہائش گاہ میں درجنوں بے سہارا بلیوں کو پناہ دیتے، ان کی دیکھ بھال کرتے اور زخمی یا بیمار بلیوں کا علاج کراتے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق وہ بلندی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

إنسان بسيط، رحل وهو يحاول ينقذ قطة من فوق سطح منزل.

. سقط ومات شهيد الرحمة
كان قلبه رحيم بكل مخلوق حتى آخر لحظة من عمره

الله يرحمك يا ياسر ويجعل عملك الطيب شفيعًا لك ويجعل رحمتك بالحيوانات سببًا لرحمة الله بك #وفاه_المنقذ_ياسر#المنقذ_ياسر_الباكستاني

— A B R A R – A L D A H M A S H I (@Princess__Bero) October 22, 2025

ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہر طرف سے تعزیتی پیغامات سامنے آنے لگے۔ اور ہزاروں افراد نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ لوگوں نے ان کے خلوص، انسان دوستی اور جانوروں سے شفقت کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی ’رحمت کا پیکر‘ قرار دیا۔

یاسر کے انتقال کے بعد رحمت فلاحی انجمن برائے جانور کے رضاکار فوری طور پر ان کے گھر پہنچے اور وہاں موجود درجنوں بلیوں کو محفوظ مراکز میں منتقل کردیا۔

تنظیم کے مطابق تمام بلیوں کو خوراک، علاج اور دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرکے انہیں متبنّی خاندانوں اور دیگر نجات دہندگان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ جو شخص بے زبان مخلوق پر رحم کرتا ہے، خدا اس پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ایک صارف نے یاسر کے لیے لکھا: اللہ یاسر کو اپنی رحمت سے نوازے، ان کے عمل کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

یاسر کی زندگی خدمت، محبت اور ایثار کی روشن مثال تھی۔ وہ برسوں سے ریاض کی گلیوں میں بھوکی، زخمی اور بیمار بلیوں کو اٹھاتے، ان کا علاج کرتے اور انہیں دوبارہ زندگی دیتے رہے۔ ان کا چھوٹا سا گھر دراصل بے سہارا بلیوں کے لیے ایک محبت بھرا ٹھکانہ بن چکا تھا، جہاں ہر جانور کو تحفظ اور پیار میسر آتا تھا۔

مزید پڑھیں: بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی

یاسر کی وفات کے بعد متعدد صارفین نے ان کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جن بلیوں کو انہوں نے بچایا وہ قیامت کے دن ان کے حق میں گواہی دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتقال بلیوں سے محبت پاکستانی نژاد جانوروں سے پیار سعودی عرب وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انتقال بلیوں سے محبت پاکستانی نژاد جانوروں سے پیار وی نیوز بلیوں کو کے لیے

پڑھیں:

ایم این اے حمید حسین سے وفود کی ملاقاتیں

سنٹرل کرم کے عوامی نمائندوں نے آج پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ وفد نے اپنے علاقے کے مختلف عوامی مسائل پیش کیے جن میں بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات سے متعلق امور شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ایم این اے حمید حسین سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری سے کرم سے تعلق رکنے والے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ سنٹرل کرم کے عوامی نمائندوں نے آج پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ وفد نے اپنے علاقے کے مختلف عوامی مسائل پیش کیے جن میں بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات سے متعلق امور شامل تھے۔ انجنیئر حمید حسین طوری نے وفد کے مسائل بغور سنے اور بعض فوری نوعیت کے مسائل پر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے رابطہ کرکے ان کے حل کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں حمید حسین طوری سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پاراچنار کے عمائدین و مشران کیپٹن (ر) سید ظاہر علی شاہ اور حاجی سید نجف علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کرم، بالخصوص پاراچنار کے عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات، امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج
  • لاہور: آسٹریلوی نژاد پاکستانی پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، مقدمہ درج، اہلکار گرفتار
  • پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری
  • لاہور میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر پولیس تشدد کا الزام، انکوائری شروع
  • لاہور پولیس کا پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد، بھاری رقم بھی چرانے کا الزام
  • سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں
  • لاہور: آسٹریلوی نژاد پاکستانی شہری پر مبینہ پولیس تشدد
  • ایم این اے حمید حسین سے وفود کی ملاقاتیں
  • پاکستانیوں نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے جانوروں کو سرحد پار واپس بھیج دیا