2025-12-10@05:02:11 GMT
تلاش کی گنتی: 51

«اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے»:

    سعودی عرب اور قطر نے خلیج کی دونوں ریاستوں کے درمیان اپنا پہلا ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام سعودی قطری رابطہ کونسل کے فریم ورک کے تحت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب اور قطر شام کے سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے، سعودی وزیر خارجہ ریاض کے قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے رابطہ کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس کے بعد سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینیئر صالح الجاسر اور قطری وزیر مواصلات شیخ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے ہائی اسپیڈ ریل منصوبے...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر نمائندگان سے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ،...
    ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدادم نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات میں رواں سال اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں ایرانی کمرشل کونسلر مس کاملی مغدادم بھی شریک تھیں، ملاقات میں علاقائی رابطوں کو بحال کرنے اور سرحدی تجارت کو فروغ دینے کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی،حنیف عباسی فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت روابط اور مسلسل خیرسگالی کو سراہا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی (اسلام آباد-تہران-استنبول) ٹرین بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی۔ ایرانی کمرشل کونسلر محترمہ کمالی مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے مابین مصبت تعاون اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ فریقین نے ITI ٹرین اس سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان–ایران تجارت میں اضافے اور باہمی درآمدات و برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ تجارت میں اضافہ ریلوے ریونیو اور ملکی معیشت کے...
      امارات (ویب ڈیسک) غزہ جنگ بندی کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’’امن ریلوے‘‘ پر کام میں تیزی آگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ راہداری ایک عظیم ریلوے ٹریک کا حصہ ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کا دیگر ممالک تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔اس راہداری میں ریلوے کے ساتھ ساتھ کمیونی کیشن کیبلز، پائپ لائنز اور توانائی کی ترسیلی لائنیں بھی شامل ہوں گی۔ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ریلوے منصوبے پر تعمیراتی بڑے پیمانے پر اور نہایت تیز رفتاری سے جاری ہے۔ریلوے ٹریک کے متعدد حصوں پر انفراسٹرکچر تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں جب کہ کچھ بڑے حصے...
    غزہ جنگ بندی کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’’امن ریلوے‘‘ پر کام میں تیزی آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ راہداری ایک عظیم ریلوے ٹریک کا حصہ ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کا دیگر ممالک تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔ اس راہداری میں ریلوے کے ساتھ ساتھ کمیونی کیشن کیبلز، پائپ لائنز اور توانائی کی ترسیلی لائنیں بھی شامل ہوں گی۔ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ریلوے منصوبے پر تعمیراتی بڑے پیمانے پر اور نہایت تیز رفتاری سے جاری ہے۔ Israeli Minister of Transport reveals the new supply route that bypasses Yemen's Red Sea Blockade. Goods are shipped from India's Mundra Port to the...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس بہتر ہو سکیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت ریلوے نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مزید پڑھیں:  موسم سرما: پاکستان ریلوے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی ،جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے؟جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے،قیام پاکستان کے وقت کتنی ٹرینیں چلتی تھیں؟آج ریلوے کی ٹرینیں اور پٹریاں آدھی رہ گئی ہیں،ریلوے کی زمین پر کچی آبادیاں، انڈسٹری اور گوٹھ بن گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف...
    وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آوٹ سورس کرکے بہترین کام کیا...
    ( سعید احمد)انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔سابقہ ٹائم ٹیبل (15 اپریل 2025 تا 14 اکتوبر 2025) آج 10 نومبر 2025 سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریباً 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی...
    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا  بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش  کیا گیا ہے۔ بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے...
    پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل...
     ایران کی ریلوے کمپنی کے مطابق اس یادداشت پر ایران کے معاون وزیرِ ریلوے ڈاکٹر ذاکری ترکیہ کے ریلوے سربراہ ویسی کورت اور افغان ریلوئے کے سربراہ محمد اسحاق صاحب‌زاده نے دستخط کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارتِ فوایدِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لائنوں کی ترقی اور تجارتی ترانزٹ میں اضافے کے لیے ایک تین فریقی تعاون معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان محمد اشرف حق‌ شناس کے مطابق یہ معاہدہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ریلوے یونین (UIC) کی چھتیسویں علاقائی کانفرنس کے موقع پر طے پایا، اس کے تحت خواف ہرات ریلوے لائن کو مزار شریف تک توسیع دینے کا منصوبہ شامل ہے۔ یادداشت تینوں ممالک اپنی تکنیکی، مالی...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیرِریلوے محمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سے ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کے موقع پرہوئی. ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ریلوے منصوبوں،علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستان ریلوے...
    پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
    پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اہم تبدیلیاں علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔ عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔ نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے کی جدید کاری اور علاقائی رابطے پر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں یو اے ای کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی، جہاں ’پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے، تجارت کو فروغ دینے، رابطہ بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع‘ پر بات چیت ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کی...
    کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔(جاری ہے) یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور...
    صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریلوے کے نزدیک وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے منگل کے روز تل ابیب سے جنوب (مقبوضہ فلسطین) کی طرف جانے والی ٹرینیں روک دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ریلوے اسٹیشن کے قریب زبردست آتشزدگی کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں کئی تاخیر ہوئی ہے اور تل ابیب کے علاقے میں کچھ ٹرینوں کی نقل و حرکت میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ مقامی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا بنیادی مقصد ریلوے لائنوں کے نزدیک لگنے والی آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے، کیونکہ اس سے ریلوے کے...
    اسلام آباد: راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ...
    راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل...
    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز  پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
    — وزیرِ ریلوے حنیف عبا سی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کے 87 فیصد ٹریک اپنی مدتِ استعمال سے تجاوز کر چکے ہیں، جس کے باعث نہ صرف مسافروں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ  ٹرین سروسز میں تاخیر بھی معمول بنتی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مین لائن-2 (ML-2) کا 88 فیصد حصہ ،مین لائن-3 (ML-3) کا 92 فیصد(کل 991 کلومیٹر میں سے) اور برانچ لائنز کا تقریباً 98 فیصد (کل 3840 کلومیٹر میں سے) زائد المیعاد ہو چکا ہے۔ حنیف عباسی کے مطابق ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ سگنلنگ سسٹم بھی چوری اور موسم کی سختیوں کے باعث شدید متاثر ہوا...
    حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے  کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کے کارکردگی کے لحاظ سے بدترین اور تاخیری منصوبے کا افتتاح کرگئے۔  تفصیلات کے مطابق لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری  سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز...
    بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔ ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔
    شمشان گھاٹ خیبر پختونخواہ میں داخل ہوتے ہی دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر ایک پرانی عمارت نظر آئے گی۔ یہ پرانا شمشان گھاٹ ہے جہاں ہندو اپنے مردے جلایا کرتے تھے۔ اب عرصے سے یہ ویران پڑا ہے۔ خیرآباد ریلوے اسٹیشن پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں داخل ہوئے تو خیرآباد کُنڈ شہر نے ہمارا استقبال کیا۔ یہ چھوٹا سا شہر تعمیراتی پتھر اور گرینائیٹ کی بہت بڑی منڈی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب مغل شہنشاہ اکبر خیر خیریت سے تند و تیز دریائے سندھ پار کر کے اس جگہ اترا تو اس کے منہ سے ’’خیرآباد‘‘ کے الفاظ نکلے۔ تب سے اس جگہ کا نام خیرآباد رکھ دیا گیا کہ بادشاہ کے منہ سے نکلنے والے الفاظ بھی...
    شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ Post Views: 2
    بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں پیر کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن میں واقع ریاسی ضلع میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے اسٹیل آرچ ریل پل 'چناب ریلوے پل' کا افتتاح کیا۔ بھارت نے اسے انجینیئرنگ کا 'شاہکار' قرار دیا ہے۔ بھارت کو کشمیر سے جوڑنے والا اسٹریٹیجک ریلوے پل یہ ریل پل ادھم پور-سری نگر-بارہ مولہ ریل لنک پروجیکٹ کا کلیدی حصہ ہے۔ اور اس سے وادی کشمیر بھارت کے بقیہ حصے سے ریل کے ذریعہ جڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر اور سری نگر کے درمیان چلنے والی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
    ٹرینوں کے  بڑھتے ہوئے حادثات، آمد اور روانگی میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر اور ان کی اچانک منسوخی  کی وجہ سے مسافروں نے بسوں کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا شروع کردیا۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان ریلویز کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی اپ اینڈ ڈاون ٹرینوں کو منسوخ کر رہا ہے۔ منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں شاہ حسین، بزنس ایکسپریس، شالیماراپ ڈاون شامل ہیں، ان ٹرینوں کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے جب کہ آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل  اور حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق...
    بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔  ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس...
    پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ مظاہرین 6 ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے علاوہ اسٹیل ٹاؤن میں بجلی اور گیس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹیل ملز کو برباد کرنے والے کون؟ ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے مل ملازمین ٹریک پر احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی...
    سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر میں دو افسران جی ایم مکینیکل ریلوے راحت مرزا اور طارق لطیف کے درمیان دست و گریباں ہونے کا معاملہ سامنے آیا، وزارت ریلوے کی ہدایت پر آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی ریلویز نے طارق لطیف کو انکوائری کے لیے آئی جی آفس طلب کر لیا ہے اور راحت مرزا کی شکایت پر چیئرمین ریلوے نے آئی جی ریلویز کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے  آئی جی ریلویز کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، ازبکستان میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے لائن منصوبے سے گوادر اور ابوظبی پورٹس کو فائدہ ہوگا، ازبک، افغانستان اور پاکستان...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل  کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا  اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
    کراچی: مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔...
     لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر...
    بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کے باعث مستعفی ہوگئے۔ حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ، جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر وزیراعظم نے استعفا دیاہے ۔خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بدعنوانی کو حادثے کا سبب قرار دے کر حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ 3ماہ سے جاری احتجاج رنگ...
۱