شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کردیا گیا ہونے کے کے بعد

پڑھیں:

جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

’جیو نیوز‘ گریب

جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ریلوے پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنے والی سکھر ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ٹریک اپ اور ڈائون بحال کردیا گیا
  • شکارپور، منڈی پھاٹک کےمقام پرجعفرایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی
  • پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن، زخمی بھارتی عملہ بچا لیا
  • پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن 
  • جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
  • جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ویڈیو منظرعام پر آگئی
  • جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • پی آئی اےکا لاہور سے پیرس 5 سال بعد فلائٹ آپریشن کل دوبارہ شروع