سعودی سرکاری ائرلائن نے وینس اور لارنکا کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے قبرص کے شہر لارنکا اور اٹلی کے شہر وینس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔ السعودیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ائر بس اے 320 پروازوں کے استعمال کیا جا رہاہے۔ لارنکا اور وینس کیلیے ریاض سے ہفتے میں 3پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھی وینس کیلیے ہفتے میں 2پروازیں چلیں گی۔ واضح رہے کہ السعودیہ کی جانب سے اٹلی میں میلان اور روم کیلیے پہلے ہی پروازیں چلائی جارہی ہیں اور وینس تیسری منزل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
ریاض: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 22 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 13,835 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
جبکہ 4,772 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا اور 3,540 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے۔
ادھر جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے الزامات پر 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں جن میں سے 142 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ شفافیت اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر قائم رکھی جائے گی۔