چین میں پارک کی انوکھی نوکری کیلیے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
چین میں ایک نیشنل پارک کو ’وائلڈ مین‘ (چینی دیومالائی مخلوق) کی نوکری کا اشتہار دینے کے بعد 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔
جاری کیے گئے اشتہار میں مشہور دیو مالائی مخلوق کی نقل کرتے ہوئے شینونگجیا نیشنل پارک میں گھومنے کے لیے 500 یوان (69.60 ڈالر) روزانہ کی پیش کش کی گئی ہے۔
چائنا ڈیلی کے مطابق منتظمین اس نوکری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تلاش کے لیے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارمز پر فین گروپس کا استعمال کر رہے ہیں۔
اب تک انہوں نے 20 سے زیادہ فین گروپس بنا دیے اور ہر گروپ میں 500 ممبر شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ 10 ہزار کے قریب افراد اس نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تاہم، صرف 16 افراد ہی اس نوکری کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ رخ خان کا 33 سالہ انتظار ختم، پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا
بالی ووڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو آخرکار ان کی اداکاری کا سب سے بڑا قومی اعزاز ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ مل گیا۔
شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ جلد ہی ان کا شمار بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’چک دے انڈیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کو گرویدہ بنائے رکھا۔ اگرچہ انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈز ملے، لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’نیشنل ایوارڈ‘ سے وہ اب تک محروم تھے۔
مگر اب یہ انتظار ختم ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعلان بھارت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر یکم اگست کو کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، جنہوں نے فلم ’بارہویں فیل‘ میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔
اسی تقریب میں معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی فلم ’مسز چیٹرجی‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔
شاہ رخ خان نے اس اعزاز کے ملنے پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حکومتِ بھارت اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں ان کے چہرے پر خوشی اور فخر صاف دکھائی دے رہا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)
یہ بھی یاد رہے کہ فلم جوان میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول ادا کیا تھا، اور فلم میں وہ سات مختلف روپ اختیار کرتے نظر آئے، جو ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
33 سال کے طویل انتظار کے بعد یہ ایوارڈ نہ صرف شاہ رخ خان کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ اُن تمام مداحوں کے لیے بھی خوشی کی خبر ہے، جو برسوں سے اس لمحے کے منتظر تھے۔