Express News:
2025-10-30@16:25:10 GMT

پی سی بی کا 26-2025 کیلیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

اس کنٹریکٹ کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اس مرتبہ مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

PCB announces men's domestic contracts for 2025-26 season

Details here ⤵️ https://t.

co/bctbwXZrhG

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈومیسٹک کنٹریکٹس پی سی بی

پڑھیں:

دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کا باقاعدہ اعلان،

محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 6 تا 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروموشنل تقریب میں سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ ریلی صرف موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی ثقافتی عظمت، صوفی ورثہ، لوک موسیقی، دستکاری اور ریگستانی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کا ایک جامع جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں اور پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔
عاصم رضا نے بتایا کہ دسویں ریلی کا ٹریک تقریباً 200 کلومیٹر طویل ہوگا اور ملک بھر سے سو کے قریب ڈرائیورز حصہ لیں گے، جن میں خواتین ڈرائیورز اور معروف ریلی چیمپئنز جیسے میر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان محمد علی، زین محمود اور خاکوانی برادران شامل ہیں۔
ریلی کے دوران لوک موسیقی کی محفلیں، اونٹ و گھوڑوں کے شوز، ٹینٹ پیگنگ، دستکاری بازار اور ثقافتی میلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو جنوبی پنجاب کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ٹی ڈی سی پی کے مطابق ریلی کے بعد علاقے میں کئی ماہ تک معاشی سرگرمیوں اور آمدنی میں اضافہ دیکھا جائے گا، اور لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔
تقریب کے دوران ٹی ڈی سی پی، ڈسکور پاکستان اور پاک وہیلز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ڈسکور پاکستان ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر اور پاک وہیلز آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر ہوگی۔
یہ ریلی ملکی و غیر ملکی ڈرائیورز کو جنوبی پنجاب کے ورثے، ثقافت اور ایڈونچر اسپورٹس کے امتزاج سے عالمی سطح پر روشناس کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے 2025-26 ڈومیسٹک سیزن کے لیے کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کیلئے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
  • حماس کا اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعد اہم اعلان
  • ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلیے خوشخبری
  • ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ہزاروں اساتذہ کیلیے خوشخبری
  • محکمہ سیاحت پنجاب کا دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا اعلان
  • دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کا باقاعدہ اعلان،
  • ڈومیسٹک میچ میں حارث رؤف کی نوجوان بیٹسمین کے ہاتھوں دھلائی، ویڈیو وائرل
  • ملک کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں