پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو جہاں پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اور اپوزیشن پر جنون طاری کر دیا ہے۔

بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی مودی کی حکومت پر شدید تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا

ویڈیو میں کہا گیا کہ ایک طرف پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ دوسری طرف مودی جی سیون اجلاس میں گروپ فوٹو لینے میں مصروف ہیں اور بے چینی سے منتظر ہیں کہ کوئی انہیں بھی دیکھے۔ انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیراعظم اپنی تصاویر ان لیڈران کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں مصروف ہیں جو انہیں تصاویر بنواتے وقت بلانا تک بھول گئے۔

 مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ جو مودی پاکستان کو دیوار سے لگانے کی باتیں کرتا تھا کہ وہ انہیں دنیا میں تنہا کر دے گا آج وہ امریکا میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ مودی کی سرپرستی میں انڈیا کی خارجہ پالیسی خاموش ہے جبکہ دنیا نے مائیک پاکستان کو پکڑا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تنہائی کوئی خارجہ پالیسی نہیں کہتے بلکہ یہ ناکامی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’قیادت سے پیچھے رہ جانے تک کا سفر‘۔

From "leading from the front"
To "trailing at the back" ???? pic.

twitter.com/XGZcX0N7sZ

— Congress (@INCIndia) June 18, 2025

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔

بھارت کی چیخیں نکل گئیں https://t.co/JsS7tyeAgO

— کھوجی (@TahirNusrat) June 18, 2025

منیب فاروق نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستانیوں کو کہا کہ آگ میں جلو۔ پاکستان مضبوط سے مضبوطی کی طرف جائے گا۔

Burn in Fire Indians ????. Pakistan will go from strength to strength. https://t.co/o188hbfhdp

— Muneeb Farooq (@muneebfaruqpak) June 18, 2025

اعجاز بن یحییٰ لکھتے ہیں کہ کانگریس پارٹی حقیقی معنوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے کیس کی نمائندگی کر رہی ہے۔

"Congress Party" is truly representing Pakistan's case domestically and internationally ???? ???????? #Pakistan #iranisraelwar @IndiaToday https://t.co/SDFL39Fcj2

— Ejaz Bin Yahya (@EjazBinYahya) June 18, 2025

صحافی حسن ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کی شان فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر مودی سرکار کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔

پاکستان کی شان جو ہے مودی سرکار کے لیئے ڈراؤنا خواب ، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر شاہ ! https://t.co/38GrO2Cb8l

— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 18, 2025

مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ کانگرس نے مودی کو اس کی اوقات دکھا دی۔

کانگرس نے مودی کو اس کی اوقات دکھا دی https://t.co/hpxQrubufM

— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 18, 2025

فرحان ورک نے کہا کہ بھارت میں عاصم منیر کے امریکی دورے کے بعد چیخیں نکل رہی ہیں۔ وہی بھارت جو بولتا تھا کہ پاکستان کی اوقات نہیں کہ اس کا ذکر کیا جائے، اب تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔

بھارت میں خافظ صاحب کے امریکی دورے کے بعد چیخیں نکل رہی ہیں! ????????

وہی بھارت جو بولتا تھا کہ پاکستان کی اوقات نہیں کہ اسکا زکر کیا جائے، اب تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔

بھارتی پراکسیاں آج سارا دن چیخیں ماریں گی کیونکہ باپ کو درد ہوا ہے۔ https://t.co/CRsRpGoaJE

— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) June 19, 2025

یاد رہے پاکستان آرمی چیف 14 جون سے امریکہ کے دورے پر ہیں اور امریکی صدر سے ان کی ملاقات پہلے سے ہی طے شدہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 15 برس میں کسی پاکستانی فوجی سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل 2001 میں جنرل پرویز مشرف نے بطور صدر اور فوجی سربراہ، اس وقت کے امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا انڈیا ڈونلڈ ٹرمپ عاصم منیر کانگریس پارٹی نریندر مودی وائٹ ہاؤس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا انڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس پارٹی وائٹ ہاؤس کہ پاکستان پاکستان کی فیلڈ مارشل امریکی صدر چیخیں نکل وائٹ ہاؤس کی اوقات کہا کہ رہا ہے ہیں کہ

پڑھیں:

 وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے جبکہ  پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 5000 خیموں کی فراہمی کی گئی، سکھر سے8ٹرکوں کے ذریعے 1100 خیمے مظفرگڑھ کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

جلوزئی سے بھی 16اور15ٹرکوں پر مشتمل دو قافلوں کے ذریعے 3900 خیمے مظفر گڑھ کے لیے روانہ کیے گئے،  ابھی تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے2215ٹن امدادی سامان میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17 کشتیاں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک پنجاب کے سیلا ب متاثرین کے لیے 35000 خیمے فراہم کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور اعسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

https://x.com/ndmapk/status/1967824550336532672

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
  • پنجاب بمقابلہ بہار تنازع، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
  • سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ، بچوں نے باپ کے آخری لمحات کا وی لاگ بنادیا
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے