فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18 جون 2025ء ) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔(جاری ہے)
اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے، آئی ایس آئی چیف بھی سپہ ساالار کے ہمراہ ملاقات میں شریک ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افواج پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی خصوصی دعوت پران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان انڈیا کشیدگی اور مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اسرائیل ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، سید عاصم منیر پاکستان کی تاریخ کے پہلے پاک فوج کے سربراہ ہیں جن سے امریکی صدر نے بطور غیر سویلین قیادت ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ایران اسرائیل جنگ جاری ہے جبکہ پاکستان نے انڈیا سے معرکہ حق کے ذریعے جنگ جیتی ہوئی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان صدر ٹرمپ نے سیزفائر کروانے میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بھی حل کروائیں گے۔ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر پرخصوصی بات چیت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا ۔ جبکہ اس اہم ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو پسندیدہ اور اہم ایٹمی ملک قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ رکوائی، پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، میں اس کو پسند کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستانی تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے اہم اور موثر کردار کی تعریف کی، انہوں نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں سمیت اور پاکستان کی معیشت میں ان کے فعال کردار کا اعتراف کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں۔ انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے مسلسل تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر نے ملاقات میں پاکستان کے سے ملاقات کرتے ہوئے کیا تھا بات چیت کہا کہ پر بھی
پڑھیں:
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ نے بھی سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ شرکت کی جنہیں فیلڈ مارشل نے خوش آمدید کہا اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس پر چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے۔
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعیر و ترقی میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہ بھی کہا کہ سٹریٹیجک صورتحال بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے۔تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔