ونڈوز 11 بند کرنے کا فیصلہ: کیا آپ کا کمپیوٹر اب چل پائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ونڈوز 11 SE‘ کو ختم کر رہا ہے، جو خاص طور پر اسکولوں اور کم قیمت لیپ ٹاپس کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ونڈوز 2021 میں لانچ کی گئی تھی اور اس کا مقصد گوگل کے ’کروم او ایس‘ کا مقابلہ کرنا تھا۔ یہ ایک سادہ، کم وسائل استعمال کرنے والی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے آسان ونڈوز تھی، لیکن اب کمپنی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مائیکروسافٹ اس ونڈوز 11 ورژن کو ختم کر رہا ہے: کیا آپ کا پی سی کام کرنا چھوڑ دے گا؟ تمام تفصیلات یہاں
ونڈوز 11 SE کب تک چلے گی؟
مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ ونڈوز 11 ایس ای کی آخری اپڈیٹ 24H2 ہوگی، اس کے بعد کوئی نئی فیچر اپڈیٹ نہیں آئے گی۔ اکتوبر 2026 تک اس ونڈوز کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سپورٹ ملتی رہے گی۔ اس کے بعد یہ ونڈوز کام تو کرے گی، لیکن نئی اپڈیٹس یا سیکورٹی فکسز نہیں آئیں گے۔
ونڈوز 11 SE کیوں ناکام ہوئی؟
یہ مکمل طور پر ونڈوز 11 پر ہی مبنی تھی، اس لیے سستے لیپ ٹاپس پر اکثر سست چلتی تھی۔ اس میں صرف اسکول کی اجازت یافتہ ایپس ہی چلتی تھیں، باقی سب بلاک تھیں۔ ملٹی ٹاسکنگ جیسے اہم فیچرز کو محدود کر دیا گیا تھا، جو کئی صارفین کو پسند نہیں آیا۔ گو کہ کچھ دلچسپ فیچرز جیسے وال پیپر پر اسٹیکر لگانے کی سہولت تھی، مگر یہ کافی نہ تھی۔
اگر آپ یا آپ کا اسکول اب بھی ونڈوز ایس ای 11 استعمال کر رہا ہے، تو بہتر ہوگا کہ، اگر ممکن ہو تو ونڈوز 11 کے مکمل ورژن پر منتقل ہو جائیں۔ نئی ڈیوائس خریدنے کا سوچیں، جو مائیکروسافٹ کی مکمل سپورٹ حاصل کر سکے۔
مائیکروسافٹ کی متبادل پیشکش
مائیکروسافٹ اب بھی ’ونڈوز الیون ایجوکیشن‘ کے نام سے ایک تعلیمی ورژن فراہم کرتا ہے، جو اسکولوں کے لیے بہتر ہے اور اس میں ایس ای والی پابندیاں نہیں ہیں۔ البتہ یہ ورژن تھوڑا مہنگا ہوتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے کوشش تو کی کہ وہ گوگل کے کروم او ایس جیسا ہلکا پھلکا اور تعلیمی مقاصد کے لیے موزوں سسٹم بنائے، لیکن یہ تجربہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ دوسری طرف، کروم او ایس اب بھی دنیا بھر کے اسکولوں میں مقبول ہے، اور بچے کروم بُکس پر ہی پڑھائی کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ