اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام پر ایف آئی اے نےنیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا،این سی سی آئی اے کے افسران کو اختیارات کےناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری سرفرازسمیت این سی سی ائی اے کےدیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں،ملزمان کو ایف ائی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،سینیئروکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی
این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی،مقدمہ یوٹیوبر ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن میں کہاگیا ہےکہ ڈکی کی فیملی سےمجموعی طورپرنوے لاکھ روپےکی رقم بطور رشوت وصول کی گئی،سابق تفتیشی افسرشعیب ریاض نےڈکی کو ریلیف دلوانے کےلیے 60 لاکھ روپے لیا۔
شعیب ریاض نےدوبارہ ملزم کوجوڈیشل کروانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رشوت لی،سابق تفتیشی افسر نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے یہ رقم وصول کی،ملزم شعیب ریاض نے50لاکھ روپےاپنےدوست کےپاس رکھوائے۔
20لاکھ روپے ملزم شعیب ریاض نےخودرکھے،ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری کواس رقم سے5لاکھ روپے حصہ دیا گیا،ملزمان نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سی سی ا ئی اے

پڑھیں:

سابق آئی سی سی میچ ریفری کا بھارت پر کرکٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام

سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک موقع پر بھارت کے حق میں نرمی برتنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ سست اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ٹیم کو جرمانے سے بچایا جا سکے۔

کرس براڈ، جنہوں نے مختلف فارمیٹس میں 622 بین الاقوامی میچز میں نگرانی کے فرائض انجام دیے، نے یہ انکشاف دی ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی ایک نمایاں مثال ہے۔

براڈ نے اس میچ کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ بھارت 4 اوور پیچھے تھا اور ٹیم کو جرمانے کا سامنا تھا، اسی دوران انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ نرمی دکھاؤ، کچھ وقت نکالو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔

مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات میں تعطل، پاکستان کے منطقی مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی

انہوں نے بتایا کہ ہدایت ملنے کے بعد ٹیم کو جرمانے سے بچانے کے لیے اوور ریٹ کو قانونی حد کے اندر لانے کی کوشش کی گئی۔ اگلے ہی میچ میں پھر یہی ہوا، (سورَو گنگولی) نے کسی کی بات نہیں مانی، میں نے دوبارہ فون کیا تو کہا گیا، اب کارروائی کرو۔

کرس براڈ، جنہوں نے فروری 2024 تک آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کام جاری رکھنا چاہتے تھے، مگر ان کا معاہدہ تجدید نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنا کام جاری رکھنے میں خوشی ہوتی، لیکن 20 سال تک میں نے سیاسی اور عملی دباؤ سے بچنے کی کوشش کی۔ اب پیچھے مڑ کر دیکھوں تو لگتا ہے کہ 20 سال کافی لمبا عرصہ تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

براڈ کے مطابق سابق جنوبی افریقی کرکٹر ونس وین ڈر بیجل کے بطور آئی سی سی امپائرز مینیجر عہدہ چھوڑنے کے بعد بھارتی اثر مزید بڑھ گیا۔

وین ڈر بیجل کے دور میں ہمیں پیشہ ورانہ سپورٹ حاصل تھی کیونکہ وہ خود کرکٹ پس منظر سے تھے، مگر ان کے جانے کے بعد مینجمنٹ کمزور ہو گئی۔ اب بھارت کے پاس زیادہ تر فنڈز ہیں اور اس نے آئی سی سی پر غالب پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کرس براڈ نے آخر میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اب اس نظام کا حصہ نہیں ہوں، کیونکہ اب یہ عہدہ پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی دی ٹیلی گراف سابق آئی سی سی میچ ریفری سورَو گنگولی کرس براڈ

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے پر این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاری کا انکشاف
  • ڈکی بھائی کی فیملی سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آگیا
  • ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر ایف آئی اے کے اہم افسران گرفتار
  • سابق آئی سی سی میچ ریفری کا بھارت پر کرکٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام
  • رشوت کا الزام، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار
  • این سی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار
  • ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کی گرفتاری ظاہر کردی
  • ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
  • ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار