9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔
دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر عدالت نے
پڑھیں:
علیمہ خان کے5 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-14
راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علیمہ خان پیش ہوئیں اور نہ ہی ان کے وکلا عدالت پیش ہوئے۔علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کئے اور کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باوجود گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔اے ٹی سی نے علیمہ خان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے نادرا، سٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔