پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا جنوبی افریقا اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شہباز شریف نے مہمان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے، بھائی چارے اور امن کو فروغ دینے کا سبب ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی  پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا اور وہ  پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے  لطف اندوز ہوئے ہیں۔

عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر داخلہ و چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
  • پاکستان جنوبی افریقا کرکٹ سیریز،ون ڈے میچزکیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے: ہیڈ کوچ
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقی کپتان کا بڑا بیان
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
  • بریسٹ کینسر آگاہی : جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پنک تھیم کٹ متعارف
  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریزکی ٹرافی کی رونمائی
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقا اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ