جیکب آباد کے ہولڈنگ کیمپ پر ناقص انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-3
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے ہولڈنگ کیمپ پر ناقص انتظامات ،بجلی کی بندش اور جنریٹر نہ چلانے غیر ملکیوں کا احتجاج دہرنا دیکر باہر بیٹھ گئے اسسٹنٹ کمشنر پہنچنے ۔ جیکب آباد کے یوتھ ہاسٹل کے قریب قائم ہولڈنگ کیمپ میں گزشتہ روز اتوار کی شام چار کوچوںکے ذریعے263غیر ملکی افغان شہریوں کو لایا گیا جس میں 189مرد، 226خواتین اور 98بچے شامل تھے۔ جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ میں ناقص انتظامات ،بجلی کی بندش اور جنریٹر نہ چلانے کی وجہ سے غیر ملکیوں نے کوچ کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد بھی پہنچ گئے اس سلسلے میں رابطے پر اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند ہے جنریٹر چلوادیا ہے اب معاملہ انڈر کنٹرول ہے احتجاج نہیں ہوا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہولڈنگ کیمپ جیکب ا باد
پڑھیں:
جیکب آباد،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی کااظہارتعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-2
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ امداد اللہ بجارانی نے ناظم حلقہ پھول باغ اللہ ڈنو پیرزادہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد ابو بکر سومرو سمیت جماعت کے دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امداد اللہ بجارانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس لیے زندگی کو بغیر مقصد کے گزارنا ایسے ہے جیسے کوئی انسان گمان نامی منزل کی طرف انجان راستے پر چل رہا ہو۔ انہوں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا، جہاں زندگی کا مقصد بالکل واضح ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی اللہ کی کرم نوازی ہے کہ ہمیں سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قائم کردہ جماعت اسلامی کے کارکن ہونے کا شرف حاصل ہے جہاں بھی سیرت محمد ﷺ پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔