تربت میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر بم حملہ اور فائرنگ، 6 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
تربت : تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کے سکواڈ پر بم سے حملہ کیا گیا بم دھماکے میں ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ خود محفوظ رہے تاہم ان کے6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دھماکے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ بھی کی دھماکے میں لیویز فورس کی گاڑی کو نقصان پہنچا،6 لیویز اہلکار ازخمی ہو گئے۔
پولیس س کے مطابق دھماکہ خیز مواد تربت پریس کلب روڈ پر ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
ہنگومیں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،جوابی کارروائی میں حملہ آور مار اگیا
واقعے کے بعدسٹی تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈی پی او ہنگو
ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔